شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / ن لیگ ورکرز کنونشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

ن لیگ ورکرز کنونشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

لاہور(پاک نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ورکرز کنونشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ترجمان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ منگل 9 جولائی کو سہ چار بجے جہلم میں اور شام چھ بجے گجرات میں کنونشن منعقد ہوں گے۔بدھ 10 جولائی کو صبح دس بجے حافظ آباد اور شام سات بجے سانگلہ ہل میں کنونشنز ہوں گے۔ حافظ آباد میں کنونشن کی میزبانی سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ جبکہ سانگلہ ہل میں سابق وزیر برجیس طاہر کریں گے۔جمعرات 11 جولائی کی شام ٹیکسلا میں ورکرز کونشن ہوگا جس کی میزبانی ملک ابرار کریں گے۔ جمعہ 12 جولائی کو فیض پور انٹرچینج ضلع شیخوپورہ میں سہ پہر چار بجے کنونشن ہوگا۔جمعہ کو ہی گوجرانوالہ میں شام سات بجے ورکرز کنونشن ہوں گے۔ شیخوپورہ میں رانا تنویر اور گوجرانوالہ میں انجینئر خرم دستگیر خان کنونشنز کی میزبانی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  راولپنڈی اسلام آباد میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ