تازہ ترینعلاقائی

للیانی:پبلک سیفٹی کمیشن کو صحیح معنوں میں عوام کی سیفٹی کرنا ہوگی،راؤمظہرحیات

rao mezharمصطفی آباد/ للیانی(نامہ نگار)سابقہ ایم این اے راؤ مظہر حیات خاں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے مقامی سطح پر اختیارات کی منتقلی انتہائی ضروری ہے۔ بلدیاتی انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہیں اور اس سطح پر منتخب ہونے والے نمائندوں کو بااختیار بنائے بغیر اس کے مقاصد پورے نہیں ہو سکتے، ایک یونین کونسل میں جتنے وارڈز شامل ہوں، ان میں بھی اس میں رہائش پذیر افراد اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اپنے نمائندے چنیں اور وہ نمائندے عوام کی آواز کو آگے پہنچائیں،انہوں نے مزید کہا کہ پبلک سیفٹی کمیشن کو صحیح معنوں میں عوام کی سیفٹی کرنا ہوگی،اس مقصد کے لیے اس کمیشن کو مکمل بااختیار ہونا چاہیے، موثر پنچایت سسٹم عوامی مسائل کو مقامی سطح پر حل کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے،اس سے لوگوں کو آئے روز کے جھگڑوں سے نجات مل سکتی ہے، بعض اوقات معمولی جھگڑے افہام و تفہیم نہ ہونے کے سبب طول پکڑ جاتے ہیں اور یہ سلسلہ برسوں چلتا ہے ۔ جس سے معاشرتی افراتفری پھیلتی ہے،سماجی خوشحالی کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرناہوگا کیونکہ پرامن ماحول کا قیام اس وقت تک ناممکن ہے جب تک ہر فرد اپنے حصے کے حقوق و فرائض سے آگاہ نہ ہو ،

یہ بھی پڑھیں  میرے سجدے کہاں گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker