شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / نواز شریف کے ذاتی معالج کو جیل ڈاکٹر کی نگرانی میں ملاقات کی اجازت مل گئی

نواز شریف کے ذاتی معالج کو جیل ڈاکٹر کی نگرانی میں ملاقات کی اجازت مل گئی

لاہور(پاک نیوز) لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان کو جیل ڈاکٹر کی نگرانی میں سابق وزیراعظم سے ملاقات کی اجازت دیدی ہے۔لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ہفتے میں 2 روز ملاقات کی اجازت کے لیے ترمیمی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں محکمہ داخلہ کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ پر عدالت نے کہا کہ یہ تو میڈیکل رپورٹ ہے میں ڈاکٹر تو نہیں ہوں۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نوازشریف کے علاج کے لیے 24 گھنٹے ڈاکٹر جیل میں موجود ہوتے ہیں، آج تک نواز شریف کی جانب سے ذاتی معالج سے علاج کروانے کی ایک بھی درخواست نہیں دی گئی، باقی قیدیوں کی نسبت نواز شریف کو زیادہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم نواز شریف کی دھرنا آج ختم کرانے کی ہدایت
error: Content is Protected!!