شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:نواحی گاوں کا لاکھوں روپے کا ٹرانسفارمرایک ماہ میں کئی بار خراب

بھائی پھیرو:نواحی گاوں کا لاکھوں روپے کا ٹرانسفارمرایک ماہ میں کئی بار خراب

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔نواحی گاون کا لاکھوں روپے کا ٹرانسفارمرایک ماہ میں کئی بار خراب۔واپڈا ملازمین کو ہزاروں روپے رشوت دینے کے باوجود مسئلہ حل نہ ہونے پر شہریوں کا ملتان روڈ پر احتجاجی مظاہرہ۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کی نواحی بستی چاہ کلانوالہ کا ٹرانسفارمر کئی روز سے خراب ہے۔اس پر گزشتہ روز شہریوں نے ملتان روڈ پر سرفراز نگر سب ڈویژن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ملک محمد ثاقب نے کہا کہ گزشتہ چند روز میں یہ ٹراسفارمر کئی بار جل چکا ہے۔واپڈا ملازمین ان سے ٹھیک کرنے کیلیے ہزاروں روپے رشوت بٹور چکے ہیں مگر ٹرانسفارمر لگاتے ہی دھماکہ سے جل جاتا ہے۔ سینکڑوں شہریوں کو بہت مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے،پینے کے لئے اور گھریلو استعمال کے لئے پانی میسر نہیں ہے،مساجد میں بھی پانی نہ ہونے کی وجہ سے نمازیوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جس کی وجہ سے شہریوں کو دور دراز سے پانی لانا پڑ رہا ہے۔پنکھے نہ چلنے کی وجہ سے رات کو لوگوں پر مچھر حملہ آ ور ہو جاتے ہیں جسکی وجہ سے لوگ رات کو سو نہیں سکتے ہیں۔ دیگر محلہ داروں منظور احمد،ملک حمید،جاوید اختر،محمد اشرف اور دیگرنے محکمہ واپڈاکی بے حسی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ٹرانسفارمر کو جلد از جلد لگانے اورسرفراز نگر سب ڈویژن کے رشوت خور واپڈا ملازمین کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:دریائے راوی میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب کر ہلاک