شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ، نجی ٹی وی اینکر مرید عباس جاں بحق

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ، نجی ٹی وی اینکر مرید عباس جاں بحق

کراچی(پاک نیوز) شہر قائد میں فائرنگ کے دو واقعات میں نیوز اینکر مرید عباس سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔کراچی میں ایک بار پھر خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے اور چند ہی گھنٹوں میں 4 افراد کو موت کے منہ میں دھکیل دیا گیا، آئی جی سندھ نے واقعات کا نوٹس لے لیا ہے۔ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان جامی میں پیش آیا جہاں نجی ٹی وی چینل کے اینکر مرید عباس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق اینکر مرید عباس کو پیسوں کے لین دین کے تنازعے پر قتل کیا گیا، اور واقعے میں عاطف زمان نامی شخص ملوث ہے جس کی تلاش شروع کردی گئی ہے

یہ بھی پڑھیں  ڈی جی خان:بجلی کی منصفانہ تقسیم کیلئے کاروباری اورگھریلو صارفین کو اعتماد میں لیا جائے،ڈی سی او