شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / احمد ندیم قاسمی کو مداحوں سے بچھڑے 13برس بیت گئے

احمد ندیم قاسمی کو مداحوں سے بچھڑے 13برس بیت گئے

لاہور(نمائندہ شوبز)اردو کے معروف شاعر ادیب، افسانہ نگار، صحافی، مدیر اور کالم نگار احمد ندیم قاسمی کو مداحوں سے بچھڑے 13برس بیت گئے۔احمد ندیم قاسمی 20 نومبر 1916 کو پنجاب کے ضلع خوشاب کی وادی سون سکیسر کے گاؤں انگہ میں پیدا ہوئے۔ ان کااصل نام احمد شاہ جب کہ ندیم ان کا تخلص تھا۔ انہوں نے ادب کی تمام اصناف پر طبع آزمائی کی۔ جن میں شاعری، تنقید، افسانہ نگاری، بچوں کے ادب کے علاوہ انشائیے اور ڈرامے بھی شامل ہیں۔احمد ندیم قاسمی نے شاعری کی ابتدا1931 میں کی، مولانا محمد علی جوہر کے انتقال پر ان کی پہلی نظم اس وقت کے کثیر الاشاعت اخبار روزنامہ ’’سیاست‘‘ کے سرورق پر شائع ہوئی، انہوں نے نوجوانی میں ہی غیر معمولی شہرت حاصل کرلی تھی

یہ بھی پڑھیں  سہارا
error: Content is Protected!!