شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / رحیم یار خان میں اکبر ایکسپریس اورمال گاڑی میں تصادم، 13 افراد جاں بحق

رحیم یار خان میں اکبر ایکسپریس اورمال گاڑی میں تصادم، 13 افراد جاں بحق

رحیم یار خان(پاک نیوز)ولہار ریلوے اسٹیشن پر اکبر ایکسپریس اور مال گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔پاک نیوز کے مطابق کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس ولہار ریلوے اسٹیشن پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی ڈاکٹر حفیظ الرحمان بگٹی اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ترجمان پولیس کے مطابق تصادم کے نتیجے میں اکبر ایکسپریس کی متعدد بوگیاں الٹ گئیں جب کہ حادثے میں اکبر ایکسپریس کے انجن کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، اب تک 58زخمی مسافروں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : سوئی گیس کی مسلسل بندش سینکڑوں خواتین کا بچوں کے ہمراہ سوئی گیس کے دفتر پر دھاوا