Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کیلیے میرحاصل بزنجو کے نام پراتفاق کرلیا

اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کیلیے میرحاصل بزنجو کے نام پراتفاق کرلیا

اسلام آباد(پاک نیوز) اپوزیشن کمیٹی نے چیئرمین سینٹ کیلیے بلوچستان نیشنل پارٹی کے میرحاصل بزنجو کے نام پراتفاق کرلیا۔ چیئرمین سینٹ کی تبدیلی پر اپوزیشن کی اعلی قیادت نے مشاورت مکمل کرلی، بلوچستان سے تعلق ہونے کی بنیاد پرمیرحاصل بزنجو مضبوط امیدواربن گئے تاہم اپوزیشن جماعتوں کی اعلی قیادت نے راجہ طفرالحق پربھی اعتماد کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے بھی میر حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ بنانے کے فیصلے پر اعتماد کا اظہار کردیا جب کہ اپوزیشن کی جانب سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے میر حاصل بزنجو کے نام پر اتفاق ہونے کے بعد رہبر کمیٹی کے اگلے اجلاس میں میر حاصل بزنجو کا نام حتمی منطوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  دیپالپور: اے سی دیپالپور کاجعلی بوتلیں بنانیوالوں،ناقص گوشت اور تجاوزات کے خلاف آپریشن
x

Check Also

قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس، اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کیس لڑنے سے معذرت کر لی

اسلام آباد(پاک نیوز) سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل خالد جاوید نے قاضی ...

error: Content is Protected!!