پاکستانتازہ ترین

وزیر ریلوے سے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور(پاک نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید سے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن کنول لیاقت نے جمع کروائی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اکبر ایکسپرس حادثے میں 11 قیمتی جانوں کا ضیاع اور 60 سے زائد زخمی ہوۓ، حادثہ وزیر ریلوے کی لاپرواہی اور محکمہ سے غیر سنجیدگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئے دن ہونے والے حادثات اور قیمتی جانوں کا ضیاع باعث تشویش ہے۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ وزیر ریلوے شیخ رشید اپنے عہدے سے استعفی دیں، بصورت دیگر وفاقی حکومت وزیر موصوف سے فی الفور وزارت واپس لے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker