تازہ ترینکھیل

ٹی20اسکواڈکے تین کھلاڑی آج کراچی سے ویسٹ انڈیزروانہ ہوں گے

sohail tanveerکراچی(نمائند سپورٹس)ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچز کیلیے پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے تین کھلاڑی آج کراچی سے ویسٹ انڈیز کیلیے روانہ ہوں گے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچز ستائیس اور اٹھائیس جولائی کو سینٹ وینسینٹ میں کھیلے جائیں گے۔ صرف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کرکٹرز ذوالفقار بابر ، حماد اعظم اور سہیل تنویر آج کراچی سے براستہ دبئی و لندن ویسٹ انڈیز جائیں گے۔ ون ڈے اسکواڈ کے کپتان مصباح الحق ، اسد شفیق ، محمد رضوان اور عبدالرحمان پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے اختتام پر وطن واپس آجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال:مرکزی انجمن تاجران کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات کو قتل کی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں،فاروق امجد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker