شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں من مانے اضافے کرکے عوام کو لوٹنا شروع کردیا

بھائی پھیرو:ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں من مانے اضافے کرکے عوام کو لوٹنا شروع کردیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔ ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں من مانے اضافے کرکے عوام کو لوٹنا شروع کر دیا۔ عوامی سماجی حلقوں کا احتجاج ٹریفک پولیس اور آر ٹی سیکرٹری سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق بسوں،موٹر سائکل رکشوں،ویگ نوں کے مالکان ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں بلا جواز کئی گنا اضافہ کر دیا ہے اور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر رکھا ہے۔اگر کوئی مسافر ان سے بڑھے کرایہ کی شکایت کرے تو یہ ٹرانسپورٹر،ڈرائیور اور کنڈکٹر اس کی پٹائی کر دیتے ہیں۔اس کی تازہ مثال گزشتہ روز بنگہ بلوچاں میں پیش آئی کہ موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیوروں نے بھائی پھیرو سے بنگہ بلوچاں کا کرایہ دس روپے فی سواری سے بڑھا کر بیس روپے کر دیا۔اسی طرح ہر جگہ ٹرانسپورٹروں نے کرایے کئی گنا بڑھا دیے ہیں اور آئے روز اس میں اضافہ کر دیا جاتا ہے۔بنگہ بلوچاں کے سماجی راہنماملک عبداللہ بلوچ سمیت دیگر درجنوں افراد نے کرایوں میں بلا جواز اضافہ کرنے پر ضلعی انتظامیہ،ٹریفک پولیس،آر ٹی سیکرٹری کے رویوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے سرائے مغل سے پتوکی، قصور لاہور اور بھائی پھیرو کے لئے جو کرائے مقرر کر رکھے ہیں ٹرانسپورٹر اس سے دگنے، تگنے کرائے وصول کر رہے ہیں اور عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں اانہوں نے مطالبہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ کو سخت نوٹس لیتے ہوئے کرایوں میں کمی کرانی چاہیے اور ٹرانسپورٹروں کو کرایہ کی لسٹیں آویزاں کرنے کا پابند بنانا چاہیے

یہ بھی پڑھیں  پاک فوج کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے
error: Content is Protected!!