شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / احتساب عدالت کے جج کی ویڈیو کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

احتساب عدالت کے جج کی ویڈیو کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد(پاک نیوز) سپریم کورٹ میں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کی تحقیقات کے لیے آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کی تحقیقات کے لیے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت ہر صورت اس معاملے کی تحقیقات کرائے، جج ارشد ملک نے جو پریس ریلیز میں رشوت کی آفر کرنے کی بات کی ہے وہ سنجیدہ نوعیت کی ہے، جج ارشد ملک اپنی پریس ریلیز میں مریم نواز کے لگائے گئے الزمات ماننے سے انکار کرچکے ہیں لہذا جو الزامات عدلیہ پر لگائے گئے اس کی تحقیقات کا ہونا ضروری ہے

یہ بھی پڑھیں  کراچی: بزرٹا لائن میں ایک شخص کی ہلاکت کے بعد کشیدگی
error: Content is Protected!!