شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / اسکولوں کی رجسٹریشن و فیس اسٹرکچر آن لائن کر دیا گیا

اسکولوں کی رجسٹریشن و فیس اسٹرکچر آن لائن کر دیا گیا

کراچی(پاک نیوز)محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولوں کی رجسٹریشن اور فیس اسٹرکچر آن لائن کر دیا۔محکمہ تعلیم سندھ کے ذیلی ادارے ڈائریکٹوریٹ آف انسپکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوٹ سندھ نے نجی اسکولوںکی رجسٹریشن آن لائن کر دی ہے، نجی اسکول مالکان ویب سائٹ Dirprivateschools.gos.pk پر آن لائن فارم بھر کر رجسٹریشن کراسکتے ہیں، آن لائن رجسٹریشن فارم جمع کرانے کے بعد سلپ نمبر کے ساتھ سرکاری فیس محکمہ تعلیم کے بینک اکاؤنٹ میں جمع ہوگی۔سندھ بوائز آڈیٹوریم میں وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ 15 جولائی کو باقاعدہ طور پر اس ویب سائٹ کا افتتاح کریں گے، ویب سائٹ پر 3 آپشن دیے گئے ہیں جس میں نئے اسکولوں کی رجسٹریشن، رینیول آف رجسٹریشن اور اسکول پروفائلنگ موجود ہیں، اسکول پروفائلنگ میں وہ تمام اسکول موجود ہونگے جو ڈائریکٹریٹ سے رجسٹرڈ تو ہیں لیکن آن لائن رجسٹرڈ نہیں ہیں، اسکولوں کی رجسٹریشن فیس جو پہلے تھی وہی وصول کی جائے گی، اس کے علاوہ اسکول کی رجسٹرینشن فیس، ریجنل دفاتر سے متعلق تمام تر تفصیلات موجود ہیں

یہ بھی پڑھیں  لانگ مارچ کی سیاست اور پاکستان