شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / دنیا بھر کے کشمیری آج یوم شہدا کشمیر منا رہے ہیں

دنیا بھر کے کشمیری آج یوم شہدا کشمیر منا رہے ہیں

سری نگر(ڈیسک نیوز) کشمیری کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں تیرہ جولائی کو یوم شہدا کشمیر کیوں مناتے ہیں جانتے ہیں اس کی تفصیل۔تیرہ جولائی انیس سو اکتیس کو ڈوگرامہاراجہ کی فوج نے سرینگر سینٹرل جیل کے باہر احتجاج کرنے والے بائیس کشمیریوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال انیس اپریل انیس سو اکتیس کو خراب ہوئی تھی۔اسی روز ڈوگرا پولیس کے ڈی آئی جی چوہدری رام چند نے امام منشی کو عید کا خطبہ دینے سے روک دیا تھا۔منشی محمد اسحاق میونسپل پارک میں جموں میں عید کا خطبہ دینا چاہتے تھے۔ڈوگراپولیس کے اس حکم کے خلاف کشمیر بھر میں احتجاج ہوا۔خانقاہ مولامیں بھی ایک اجتماع ہوا۔اجتماع کے خاتمے پر ایک کشمیری عبدالقدیر نے مہاراجہ کے محل کی جانب اشارہ کیا۔ اور نعرہ لگایا کہ توڑ دو اس کی ایک ایک اینٹ کو۔ ڈوگرا فوج نے اسی وقت عبدالقدیر کو گرفتار کرکے سرینگر سینٹرل جیل بھیج دیا تھا۔ہزاروں کشمیری عبدالقدیرکے مقدمے کی سماعت کے دوران جیل کے باہر احتجاج کررہے تھے۔ ظہر کی نمازکا وقت ہوا۔اور ایک شخص نے آذان دی۔ڈوگرا فوج نے گولی مارکر اسے شہید کردیا۔دوسرا شخص اٹھا اور آذان وہیں سے شروع کی۔اس طرح بائیس کشمیریوں نے آذان کو مکمل کیا۔ لیکن ڈوگرا فوج نے بائیس کشمیریوں کوہی فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا
یہ بھی پڑھیں  افغان صدرحامد کرزئی اوروزیراعظم نوازشریف کی ون آن ون ملاقات
error: Content is Protected!!