شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / رائے ونڈ روڈ پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق

رائے ونڈ روڈ پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق

لاہور:(نامہ نگار) لاہور میں رائےونڈ روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ رائے ونڈ روڈ پر کار اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوئے، حادثے میں دو شدید زخمیوں کو طبی امداد کے لئے جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دو معمولی زخمیوں کو طبی امداد دے کر ڈسچارج کر دیا گیا۔حادثے سے متعلق پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

یہ بھی پڑھیں  محکمہ نہر کی بے حسی سے بی ایس لنک کا بلوکی کا پل گرنے کے قریب