
اسلام آباد(پاک نیوز)قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے جج کی وڈیو کا منظر عام پر آنے اور پھر ہائی کورٹ کی جانب سے کارروائی پر العزیزیہ فیصلہ کو بر قرار رکھنا ممکن نہیں ہو گا۔ نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئر مین پاکستان بار کونسل امجد شاہ نے کہا احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی وڈیو منظر عام پر آ نے سے قانونی معاملات مزید پیچیدہ ہونے لگے ہیں۔سینئر وکیل رشید اے رضوی کا کہنا ہے نواز شریف کے وکیل کو ثابت کرنا ہو گا کہ سزا دباؤ میں دی گئی اگر ثابت ہو جائے تو دنیا پھر میں ایسے فیصلے کو برقرار نہیں رکھا جاتا تاہم ہائیکورٹ شواہد کے پیش نظر فیصلہ کرے گی کہ العزیز یہ ریفرنس میں سنائی گئی سزا کس حدتک زیر اثر تھی فیصلہ کو کالعدم کیا جانا ہے یا ٹرائل واپس بھجوانا ہے