شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / نواز شریف کیخلاف ایک فیصلہ واپس ہوا تو دوسرے کیس میں سزا ہوجائے گی، شیخ رشید

نواز شریف کیخلاف ایک فیصلہ واپس ہوا تو دوسرے کیس میں سزا ہوجائے گی، شیخ رشید

لاہور(پاک نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے خلاف عدالتی فیصلہ ہوا تو دوسرے کیس میں سزا ہوجائے گی۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے میں بعض لوگ کہتے ہیں کام حرام ہے، ریلوے کا کوئی افسر سکھر نہیں جانا چاہتا، ولہار اسٹیشن کے قریب افسوس ناک حادثہ ہوا۔ گزشتہ کچھ عرصے میں 3 افسوسناک ٹرین حادثات ہوئے، ٹرین حادثے میں 24 ہلاکتیں ہوئیں، ایک ماہ کے اندر حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف فیصلہ کریں گے، ریلوے لوکوموٹیو کے اندر کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس وقت 136مسافر اور 55 فریٹ ٹرینیں ٹریک پر ہیں، ریلوے میں جانے والے اکثر لوگ جہاز کا کرایہ برداشت نہیں کرسکتے، ریلوے ایک بہت بڑا نیٹ ورک ہے، 4 ارب کے اضافی تیل کے باوجود خسارہ کم کیا، ہم نےدس بلین کا ٹارگٹ زیادہ حاصل کیاہے اور 60 لاکھ مسافروں کا اضافہ کیا ہے، 278 میں سے 178ریلوے ویگنز نیلام کر دیں گے، 10 اے سی کوچز لاہور اور کراچی میں اسٹینڈ بائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان 2 اسٹیشنوں پر 2 لاکھ مسافر آرہے ہیں، ریلوے میں 1122 کی طرز کا منصوبہ لانے کا فیصلہ بھی کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم کا تھر متاثرین کیلئے ایک ارب روپے کی امداد کااعلان