شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / مانڈوی والا کیخلاف تحریک عدم اعتماد، ظفر الحق ممکنہ امیدوار

مانڈوی والا کیخلاف تحریک عدم اعتماد، ظفر الحق ممکنہ امیدوار

لاہور(پاک نیوز) سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد کی شطرنج پر مسلم لیگ ن نے بھی اپنی چال چل دی، تحریک انصاف کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرار داد پیش کیے جانے کے بعد ن لیگ نے ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ اپنے پاس لینے کیلیے سنجیدہ مشاورت اور لابنگ کا آغاز کر دیا۔پیپلز پارٹی کیلیے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب بنانے کیلیے مسلم لیگ ن کا ساتھ ہونا لازم ہے اور اگر ن لیگ ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ لینے کی شرط عائد کرتی ہے تو پیپلز پارٹی قیادت کیلئے اپنے اہم ترین رہنما سلیم مانڈوی والا کی ’’قربانی‘‘ ناگزیر ہو جائے گی، اس وقت سینیٹ میں 30 نشستوں کیساتھ سب سے بڑی پارٹی مسلم لیگ ن ہے اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ بھی ن لیگ کے پاس ہے جس پر سینئر لیگی رہنما اور چیئرمین مسلم لیگ ن راجہ ظفر الحق تعینات ہیں

یہ بھی پڑھیں  پھول نگر:مسجد،امام بارگاہ،مندر اورچرچ کی بے حرمتی کرنے والے اسلام اورپا کستان کوبد نام کررہے ہیں،مقررین سیمینار
error: Content is Protected!!