شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / وزیراعلیٰ پنجاب سے اختلافات، نوجوت سنگھ سدھو نے استعفیٰ دیدیا

وزیراعلیٰ پنجاب سے اختلافات، نوجوت سنگھ سدھو نے استعفیٰ دیدیا

چندی گڑھ(ڈیسک نیوز) ہندوستانی پنجاب کابینہ کے رکن نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعلیٰ سے اختلافات کی بنیاد پر کابینہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔نوجوت سنگھ سدھو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا، انہوں نے انڈین نیشنل کانگریس کے صدر راہول گاندھی کے نام استعفیٰ لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ پنجاب کابینہ میں وزیر کے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔نوجوت سنگھ نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ انہوں نے راہول گاندھی کو 10 جون 2019ء کو اپنا استعفیٰ جمع کروایا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب امریندر سنگھ کو بھی استعفیٰ ارسال کریں گے۔وزیراعلیٰ امریندر سنگھ کیساتھ نوجوت سنگھ سدھو کے اختلافات اس وقت سامنے آئے جب انھیں شہری علاقوں کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔ امریندر سنگھ نے کہا تھا کہ نوجوت سنگھ کی ناکامی کی وجہ سے پارٹی کو نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ورلڈ سلور ٹائٹل فائٹ جیت لی