شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پر مریم نواز کے خلاف نیب کی درخواست مسترد

جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پر مریم نواز کے خلاف نیب کی درخواست مسترد

اسلام آباد(پاک نیوز) احتساب عدالت نے جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پر مریم نواز کے خلاف نیب کی درخواست مسترد کر دی۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کے معاملے پر مریم نواز اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہو گئیں۔ مریم نواز نے اس موقع پر  بے گناہ نواز شریف کو رہا کرو  کے پرنٹ والی شرٹ زیب تن کر رکھی تھی۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا ان کیلئے اللہ ہی کافی ہے۔لیگی رہنما کی پیشی کے موقع پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، مریم اورنگزیب اور پرویز رشید بھی موجود تھے۔ کارکنوں کی بھی بڑی تعداد کشمیر ہائی وے پہنچی۔ پولیس بھی پہلے ہی پوری تیاری کے ساتھ کھڑی تھی، انہوں نے 12 سے زائد کارکنوں کو پکڑ لیا جس پرمتوالوں نے دھرنا دیا، مریم نواز نے بھی قافلے کو روکنے کی تصدیق کی۔پارٹی ورکرز کی گرفتاری پر مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف نے سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا خواتین سمیت پارٹی کارکنوں کی گرفتاری عمران نیازی کی آمرانہ ذہنیت کا ثبوت ہے اور ان کے خوف میں مبتلا ہونے کی علامت ہے۔ شہبازشریف نے کہا حکومت کے ہر ہتھکنڈے کا بہادری سے مقابلہ کریں گے، عوام کے حقوق کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  سیاسی حرارت عروج پر