پاکستانتازہ ترین

پنجاب کابینہ میں وزراء کے قلمدان تبدیل،وزیراطلاعات صمصام بخاری کامحکمہ بھی تبدیل

لاہور(پاک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نےصوبائی وزراء کےمحکمےتبدیل کردیئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے ایک روز بعد ہی پنجاب کابینہ میں بڑی تبدیلیاں آگئیں۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی کابینہ میں وزراء کے قلمدان تبدیل کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزیراطلاعات صمصام بخاری کامحکمہ تبدیل کر کےوزیرصنعت میاں اسلم اقبال کواطلاعات کااضافی چارج دےدیاگیاہے۔ذرائع کے مطابق یاسرہمایوں سےسیاحت کامحکمہ واپس لے کر وزیرنوجوان امورتیموربھٹی کوسونپ دیاگیا ہے۔ جبکہ وزیرقانون راجہ بشارت کوسوشل ویلفیئراوربیت المال کااضافی چارج بھی دےدیاگیا

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : ریسکیو1122نے ضلع بھر میں محرم الحرام پر883 عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد دی . ظفر اقبال

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker