شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی نے جج ارشد ملک کی ویڈیو سے متعلق رپورٹ کی تردید کردی

پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی نے جج ارشد ملک کی ویڈیو سے متعلق رپورٹ کی تردید کردی

لاہور(پاک نیوز ڈیسک)  پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی نے جج ارشد ملک کی ویڈیو سے متعلق رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ مبینہ ویڈیوکےحوالےسےاب تک کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی فارنزک سائنس ایجنسی ڈاکٹراشرف طاہر نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت نے پنجاب فرانزک لیب ایجنسی سے رابطہ کیا تھا تاہم ابھی تک ہمیں کوئی ویڈیو موصول نہیں ہوئی ہے۔ڈی جی فارنزک سائنس ایجنسی نے واضح کیا کہ ادارے کی جانب سے مبینہ ویڈیو کےحوالےسےاب تک کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ شہباز گل کا کہنا ہے کہ پنجاب فرانزک لیب ایجنسی سے رابطہ کیا گیا ہے،انہوں نے ویڈیو سکینڈل کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی رپورٹ جاری کی نہ ہی پنجاب فرانزک لیب کو اس پر ابھی تک کوئی مواد موصول ہوا ہے۔اس سے قبل یہ اطلاعات موصول ملی تھی کہ پنجاب سائنس فارنزک لیبارٹری نے جج کی متنازع ویڈیو کو اصلی قرار دے دیا ہے

یہ بھی پڑھیں  راولپنڈی :راولپنڈی میں سیکیورٹی خدشات کے باعث موبائل فون سروس بند