Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / میجر طفیل محمد شہید کا 105 یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

میجر طفیل محمد شہید کا 105 یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

لاہور(پاک نیوز) پاکستان کے بہادر سپوت اور فاتح لکشمی پور میجر طفیل محمد شہید کا آج ایک سو پانچ واں یوم پیدائش انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔میجر طفیل شہید نے بائیس جولائی انیس سو چودہ کو پنجاب کے شہر ہوشیار پور میں آنکھ کھولی۔ انیس سو تینتالیس میں پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا اور انیس سو سینتالیس میں جب وہ میجر کے عہدے پر پہنچے تو پورے خاندان کے ہمراہ پاکستان آ گئےاور یہاں فوج میں خدمات سرانجام دینے لگے۔ اگست انیس سو اٹھاون میں انہیں لکشمی پور میں مورچہ بند چند بھارتی دستوں کا صفایا کرنے کا مشن سونپا گیا۔میجر طفیل محمد نے دشمن پر چوکی کے عقب میں پہنچ کر حملہ کیا، دشمن کی جوابی فائرنگ سے میجر طفیل زخمی ہو گئے، تاہم وہ آگے بڑھتے رہے اور دستی بم پھینک کر دشمن کی مشین گن کو ناکارہ بنا دیا۔ جلد ہی دشمن سے دست بدست مقابلہ شروع ہو گیا بالآخر بھارتی فوج اپنے پیچھے چار لاشیں اور تین قیدی چھوڑ کر فرار ہو گئی۔میجر طفیل محمد شہید نے گھمسان کی جنگ کے بعد اسی دن ملک کی حفاظت کرتےہوئے جان دے کر شہادت کا درجہ حاصل کیا۔ میجر طفیل محمد شہید کی لازوال قربانی کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں پاکستان کے سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان

یہ بھی پڑھیں  توانائی کی قلت کو دور کرنے کیلئے اہم منصوبوں پرکام کیا جارہا ہے، چوہدری احمد مختار