شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / بلاول بھٹو کا خارجی محاذ پر حکومت کی حمایت کا اعلان

بلاول بھٹو کا خارجی محاذ پر حکومت کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد(پاک نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خارجہ محاذ پر حکومت کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت دنیا سے میل جول بڑھانے کیلئے کام کررہی ہے،حکومتی کوششوں کی غیرمشروط حمایت کااعلان کرتا ہوں۔اس موق پر بلاول بھٹو نے کہا کہ تمام لوگوں کو ملک کے وسیع تر مفاد میں اس معاملے پر حکومت کا ساتھ دینا چاہیئے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر تعمیری تنقید کرتا رہوں گا لیکن پاکستان کو ہمیشہ سپورٹ کروں گا۔اس موقع پر پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے غیرجمہوری سیاسی رویے، ناکام معاشی پالیسیوں کے خلاف ہوں، امریکا کے جلسے میں تحریک انصاف کے بجائے ملک کی نمائندگی ہونی چاہیئے تھی

یہ بھی پڑھیں  سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی قرعہ اندازی، 68 ہزار خوش نصیبوں کا انتخاب