بین الاقوامیتازہ ترین

پینٹاگون میں جنرل قمر جاوید باجوہ کو 21 توپوں کی سلامی

واشنگٹن(ڈیسک نیوز) پینٹاگون پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ نے جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے پینٹاگون میں امریکی فوجی قیادت سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی فوجی قیادت سے علاقائی سلامتی کی صورت حال اور دو طرفہ فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی فوجی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے امریکی فوج کے چیف آف اسٹاف مارک ملی نے بھی ملاقات کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی فوجی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker