تازہ ترینعلاقائی

پولیس نے پھولنگر میں منشیات فروشی کرنے والے درجنوں ہوٹل سیل کر دیے

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔تھانہ سٹی اور تھانہ صدر پولیس نے بھی پنجاب کی سہراب گوٹھ میں منشیات فروشی کرنے والے درجنوں ہوٹل سیل کر دیے۔بند کیے جانے والے منشیات فروش ہوٹلوں کی تعداد اٹھارہ ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور عبدالغفار قیصرانی کی پنجاب کی سہراب گوٹھ بھائی پھیرو میں منشیات فروشوں کے خلاف چلائی گئی مہم کوآگے بڑھاتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر محمودالحسن اور ایس ایچ او سٹی چوہدری لطیف گجر نے مخبری پر پتہ چلایا کہ بھائی پھیرو ملتان روڈ پر قائم ہوٹل جوکھانے پینے کی اشیا فراہم کرنے کی آڑ میں منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ہیں۔علاقہ غیر سے منشیات کے سمگلر یہاں تھوک کے حساب سے منشیات لاتے ہیں اور یہاں سے یہ منشیات ٹرکوں،بسوں،ویگنوں اور کاروں کے ذریعے پنجاب بھر میں سپلائی کی جاتی ہے۔گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ صدر محمودالحسن اور ایس ایچ او سٹی چوہدری لطیف گجر نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث اٹھارہ ہوٹلوں کو سیل کر دیا۔۔عوامی سماجی حلقوں نے کہا ہے کہ اس طرح نہ صرف بھائی پھیرو بلکہ پنجاب بھر میں منشیات کی خریدو فروخت میں از حد کمی واقع ہو جائے گی اور نئی نسل تباہ ہونے سے بچ جائے گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker