شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز کے عہدیداران کا ڈسٹرکٹ فیصل آباد کا دورہ

فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز کے عہدیداران کا ڈسٹرکٹ فیصل آباد کا دورہ

فیصل آباد(پریس ریلیز)فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز کے عہدیداران شیخ محمد اکرم صدر فیڈریشن، فرید خان بنگش بانی فیڈریشن، چوہدری ارشد محمود جنرل سیکرٹری فیڈریشن ، یونس جاوید انصاری، عبدالکریم بھٹی نے ڈسٹرکٹ فیصل آباد کا دورہ کیا جس میں ڈسٹرکٹ فیصل آباد کے جملہ پیف پروگرامز ایف اے ایس، ای وی ایس، این ایس پی نمائندگان نے شرکت کی ۔ اجلاس کی صدارت ممتاز ماہر تعلیم صداقت لودھی نے کی۔ پروگرام میں پیف پارٹنرز کے مسائل پر بات چیت کی گئی اور تمام مسائل کو مل کر اتحاد و اتفاق سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز نارتھ پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد اشرف سہو کی مشاورت سے میاں محمود اقبال سرویا کو ڈسٹرکٹ فیصل آباد کا چیف آرگنائزر مقرر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  بلدیاتی انتخابات ،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن