شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / رائل بیڈمنٹن کلب کے عثمان پرویز دوران میچ دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

رائل بیڈمنٹن کلب کے عثمان پرویز دوران میچ دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

لاہور(پریس ریلیز)رائل بیڈمنٹن کلب کے مایہ نازنوجوان کھلاڑی عثمان پرویزگذشتہ روزایک مقابلے کے دوران شاندارانداز سے کھیلتے ہوئے اچانک دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ان کی اچانک موت سے ٹورنامنٹ میں شریک پروفیشنل اورکھلاڑی رنجیدہ ہوگئے اوربیشترکی آنکھوں میں نمی آگئی۔ عثمان پرویز کوہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ان کی نمازجنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات اوربیڈمنٹن کے ممتازکھلاڑیوں نے شرکت کی۔رائل بیڈمنٹن کلب کے چیئرمین اعظم بٹ،جنرل سیکرٹری اکرم بٹ،کپتان نویداحمدخان،ممتازکوچ عدنان،اسد،غلام مصطفی پاشااورڈاکٹرجوادظہیر نے اپنے کلب کے سینئر اورممتاز کھلاڑی عثمان پرویز کے اچانک انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات اورپسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پی آئی اے نے عمرے کے ٹکٹ میں 8 ہزارروپے کا اضافہ کردیا