پاکستانتازہ ترین

کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی، عرفان صدیقی گرفتار،مقدمہ درج

اسلام آباد(پاک نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی کو کرایہ داری ا یکٹ کی خلاف ورزی پر اسلام آباد پولیس نے رات گئے گرفتارکرلیا، انہیں گرفتار کرکے تھانہ رمنا منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنا گھر کرائے پر دے رکھا تھا تاہم کرایہ داری ایکٹ کے تحت متعلقہ پولیس سٹیشن میں کسی قسم کا اندراج نہ کروایا۔ ذرائع کے مطابق عرفان صدیقی کیخلاف سیکشن 188کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ انہیں آج عدالت پیش کیا جائیگا۔مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق عرفان صدیقی کے صاحبزادے نے کہا والد کو گھر سے حراست میں لیا گیا، انہیں کس الزام میں پکڑا گیا وجہ نہیں بتائی جا رہی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker