Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / ‘عرفان صدیقی کی گرفتاری سے متعلق کچھ تحفظات، ایف آئی آر منگوا لی’،فردوش عاشق اعوان

‘عرفان صدیقی کی گرفتاری سے متعلق کچھ تحفظات، ایف آئی آر منگوا لی’،فردوش عاشق اعوان

اسلام آباد(پاک نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عرفان صدیقی کی گرفتاری سے متعلق کچھ تحفظات ہیں، ایف آئی آر منگوا لی، معاملے کی جانچ پڑتال کرائیں گے۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کرایہ داری سے متعلق قانون ن لیگ نے بنایا، قانون سب کے لیے برابر ہے، عرفان صدیقی نے جن کو مکان کرائے پر دیا ان سے متعلق کچھ سوالات ہیں، مالک مکان پر لازم ہے کہ وہ جس کو گھر کرائے پر دے اسکی اطلاع متعلقہ تھانے کو دے، عرفان صدیقی اور اس کے اہلخانہ کیساتھ کوئی زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ قانون کی حکمرانی حکومت کی ذمے داری ہے، حکومت قلم کے تقدس کو تسلیم کرتی ہے، معاملے کی تہہ تک پہنچیں گے، حکومت کی پالیسی نہیں کہ پس پردہ اقداما ت کرے، اداروں کو با اختیار بنانا ہمارا مشن ہے، تھوڑا سا وقت دیں۔

یہ بھی پڑھیں  اکبربگٹی قتل کیس؛ عدالت نے پرویز مشرف کو 16 جون کو طلب کرلیا
x

Check Also

قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس، اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کیس لڑنے سے معذرت کر لی

اسلام آباد(پاک نیوز) سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل خالد جاوید نے قاضی ...

error: Content is Protected!!