شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ٹیسٹ قائد کا قرعہ اظر علی کے نام نکل آیا

ٹیسٹ قائد کا قرعہ اظر علی کے نام نکل آیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس) ٹی 20 کرکٹ میں قومی ٹیم کے نمبر ون ہونے کا اجر ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو ملنے کا امکان ہے اور ان کے پی سی بی کیساتھ ہیڈ کوچ کے معاہدے میں ورلڈکپ ٹی 20 تک توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ سرفراز احمد کو ون ڈے اور ٹی 20 میں کپتان برقرار رکھا جائیگا، ٹیسٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی کے حوالے کی جائے گی اور بابر اعظم کو تینوں فارمیٹس میں نائب کپتان بنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ میں ہیڈ کوچ اور ٹیسٹ کپتان کیلئے ابتدائی مشاورت کے بعد سرفراز احمد کی جگہ اظہر علی کو دوبارہ ٹیسٹ کپتان بنانے پر اتفاق ہوگیا ہے جبکہ مکی آرتھر کے معاہدے میں توسیع کی جائے گی اور ان کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک قومی ٹیم کے ہیڈکوچ رہنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سرفراز احمد کا بوجھ کم کرنے کیلئے اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ سرفرازا حمد ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کے کپتان برقرار رہیں گے جبکہ بلے باز بابر اعظم کو تینوں فارمیٹ میں نائب کپتان مقرر کیا جائے گا تاکہ انہیں تجربہ حاصل ہو اور وقت پڑنے پر قومی ٹیم کی قیادت سنبھال سکیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو ٹی 20 میں نمبر ون ٹیم ہونے کی وجہ سے معاہدے میں توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  'نیشنل یونیورسٹی ماڈرن لینگویجز' کی مجوزہ انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس!