تازہ ترینعلاقائی

جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنماؤں پرظلم وتشدد اورسخت سزاؤں کی جماعت اسلامی کی طرف سے شدید مذمت

PHOTO USMAN GHANIبھائی پھیرو(نامہ نگار) پاکستان کی حمایت کرنے پر جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنماؤں پر ظلم و تشدد اور سخت سزاؤں کی جماعت اسلامی کی طرف سے شدید مذمت ۔ پاکستانی حکومت نے بنگلہ دیش کا داخلی مسئلہ قرار دے کر پاکستان سے محبت کرنے والوں کو سخت تکلیف پہنچائی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع قصور کے امیر عثمان غنی نے یہاں جماعت اسلامی کے مقامی کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں پاکستان سے محبت کرنے والے رہنماؤں کو اتنی تکلیف بنگلہ دیش کی حکومت کی سزاؤں سے نہیں ہوئی جتنی انہیں پاکستان کی حکومت کے اس بیان سے ہوئی ہے کہ سزائیں دینا بنگلہ دیش کی حکومت کا داخلی معاملہ ہے اس طرح مستقبل میں کوئی بھی شخص پاکستان سے محبت کرتے وقت سوبار سوچے گا کہ پاکستانی حکومت پاکستان سے محبت کرنے والوں کے ساتھ ایسا ہی سلوک کرتی ہے اس سے قبل بھی پاکستان کی حکومت نے ڈاکٹر عبد القدیر کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک کیا ۔انہوں نے پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ وہ پاکستان سے خود بھی محبت کریں اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کے لئے اپنی آ واز بلند کریں ۔انہوں نے دو قومی نظریہ کی خالق جماعت سے سوال کیا کہ جماعت اسلامی کے علاوہ اب بھی لاکھوں بہاری پاکستان سے محبت کی پاداش میں بنگلہ دیش کے کیمپوں میں انتہائی کس مپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں اور گذشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان کی امداد کے طالب ہیں۔اس بیان سے ان کے دلوں پر کیا گزری ہو گی ۔ اس کا اندازہ وہی لوگ لگا سکتے ہیں ۔جو گذشتہ کئی دہائیوں سے حیوانوں جیسی زندگی گزار رہے ہیں ۔ جماعت اسلامی نے پاکستانی حکومت کے اس بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے انڈیا کو خوش کرنے کی کوشش قرار دیا

یہ بھی پڑھیں  لیکشن کمیشن نے عمران خان کے الزامات مسترد کر دیئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker