شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / مادر ملت فاطمہ جناح کا آج 127 واں یوم ولادت منایا جا رہا ہے

مادر ملت فاطمہ جناح کا آج 127 واں یوم ولادت منایا جا رہا ہے

کراچی(پاک نیوز)مادر ملت فاطمہ جناح کا آج 127 واں یوم ولادت منایا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق عظیم بھائی کی عظیم بہن اور مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح 31جولائی 1893ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ بانی پاکستان کی ہمشیرہ جزبہ خدمت میں قائد اعظم کی مثال تھیں۔ اپ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی اور بچپن سے ہی سب کی لاڈلی رہیں۔اپنے بھائی قائد اعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے فاطمہ جناح نے تحریک آزادی اور پاکستان کے قیام تک فیصلہ کن کردار ادا کیا، آپ خواتین کے لئے ہر میدان میں سب سے آگے رہیں اور برصغیر کی خواتین کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا، یہ ہی وجہ ہے کہ اپکو مادر ملت کا خطاب ملا۔مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح 9 جولائی 1967ء کو مختصر علالت کے بعد 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ انہیں اپنے عظیم بھائی کے مزار کے احاطے میں دفن کیا گیا

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : علامہ اقبال کے نظریات وافکار کی بدولت سہیل احمد مغل جیسے نوجوان سیاست میں قدم جما رہے ہیں ۔ ظفر اقبال قیصر ایڈووکیٹ