پاکستانتازہ ترین

مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ، 27 اگست کو سنایا جائیگا

اسلام آباد(پاک نیوز) الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو 27 اگست کو سنایا جائے گا۔الیکشن کمیشن میں مریم نواز کے پارٹی عہدہ کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ مریم نواز کے وکیل بیرسٹر ظفراللہ نے کہا سپریم کورٹ کے فیصلے کا مریم نواز پر اطلاق نہیں ہوتا، جیل میں موجود شخص بھی پارٹی عہدہ رکھ سکتا ہے، نواز شریف بالواسطہ طور پر جیل سے پارٹی امور چلا رہے ہیں، نواز شریف نے جسے چیئرمین سینیٹ نامزد کیا اسی پر سب کا اتفاق ہوا، ن لیگ کے بنیادی حقوق کو سلب نہیں کیا جا سکتا۔الیکشن کمیشن نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں  اسلام آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال سمیت کئی شہروں میں بارش

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker