پاکستانتازہ ترین

سراج الحق نے چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کو ہارس ٹریڈنگ قرار دے دیا

لاہور(پاک نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کو ہارس ٹریڈنگ قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی اور سینیٹر سراج الحق نے چئیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کا سبب ہارس ٹریڈنگ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے سینیٹرز کو خریدا گیا۔منصورہ لاہور میں تربیتی ورکشاپ اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسراج الحق نے کہا کہ چھانگا مناگا کی سیاست کا آغاز کرنے والے آج خود اس سے متاثر ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے آنے کے بعد پاکستانی شدید مشکل اور تکلیف سے دوچار ہیں، موجودہ حکومت نے پانچ سال سبز باغ دکھائے لیکن تین سو پیسنٹھ بار منشور نظریات اور وعدوں کی خلاف ورزی کی

یہ بھی پڑھیں  پاکستان ریلوے کی ویب سائٹ بھارتی ہیکرز نے ہیک کرلی

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker