پاکستانتازہ ترین

وزیرخارجہ کا جنرل سیکریٹری او آئی سی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک نیوز) حریت لیڈرسید علی گیلانی کے ٹویٹ کے بعد وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے جنرل سیکریٹری او آئی سی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر خارجہ او آئی سی کے جنرل سیکریٹری کو کشمیر میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق حریت لیڈر سید علی گیلانی کے ٹوئٹ کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا جنرل سیکریٹری او آئی سی سے رابطے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر خارجہ او آئی سی کے جنرل سیکریٹری کو کشمیر میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔ شاہ محمود قریشی او آئی سی کو نہتے کشمیریوں کو بھارتی بربریت سے بچانے کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کا مطالبہ کریں گے۔وزیر خارجہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو بھی تفصیلی خط ارسال کرچکے ہیں۔ وزیرخارجہ نے خط میں بھارت کی طرف سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی معاونت جاری رکھے گا

یہ بھی پڑھیں  نئی موبائل سم نادرا سے تصدیق کے بعد جاری ہوگی

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker