تازہ ترینعلاقائی

للیانی:دیہاتیوں نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو ڈاکو رنگے ہاتھوں پکڑلیے

kasurمصطفی آباد/ للیانی(نامہ نگار)دیہاتیوں نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو ڈاکو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے۔ لکھنیکے قادی ونڈ روڈ پر ڈاکیتی کی وارداتیں کرنے والے طاہر کو ساتھی سمیت تھانہ صدر کے حوالے کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عرصہ داراز سے لکھنیکے قادی ونڈ روڈ پر ڈاکیتی کی وارداتیں کرنے والا طاہر اور اس کا ساتھی صبح کے وقت اسی روڈ پر راہ گیروں کو لوٹنے میں مصروف تھے ایک شخص سے سائیکل چھین کر اسے بھاند کر چری کی فصل میں پھینک دیا جس کو فصل کاٹنے کیلئے آنے والے شخص نے کھول کر ڈاکوؤں کا پیچھا شروع کر دیا اور گاؤں والوں کو بھی اطلاع کر دی۔ جس پر دیہاتیوں نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد طاہر اور اس کے ساتھی کو پکڑ پولیس تھانہ صدر کے حوالے کر دیا۔ چند روز قبل انہی ڈاکوؤں نے شوکت نامی شخص سے موٹر سائیکل بھی چھین لی تھے جس نے ڈاکوؤں کو شناخت کرنے کے بعد ملزمان سے موٹر سائیکل بر آمد کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اثاثہ جات ریفرنس: صدر نیشنل بینک سمیت 3 ملزمان پر فرد جرم عائد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker