شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / مولانا فضل الرحمان کا جمعہ کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان

مولانا فضل الرحمان کا جمعہ کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان

اسلام آباد(پاک نیوز) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہناہے کہ کے حالیہ فیصلے سے بین الاقوامی دستاویزات کی نفی ہوئی ہے تاہم اس سے کشمیریوں کی جہدوجہد آزادی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیرمتنازعہ علاقہ ہے۔ انہوں نے آئندہ جمعہ کو ملک بھرمیں کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی منانے کااعلان بھی کیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے حالیہ فیصلے سے بین الاقوامی دستاویزات کی نفی ہوئی ہے تاہم اس سے کشمیریوں کی جہدوجہد آزادی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ مولانا فضل الرحمن نے پی ٹی آئی کی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہاکہ ہمارا کپتان کہہ رہا تھا مودی جیتے گا، مسئلہ کشمیرحل ہوگا، مودی کشمیر کو ہڑپ کرنا چاہ رہا تھا، کپتان اس کی الیکشن مہم چلا رہا تھا۔مولانا فضل الرحمن کاکہناتھاکہ ہمارا کپتان امریکہ سے کشمیر کو بیچ آیا ہے،آئندہ جمعہ کو ملک بھرمیں کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی بھرپورطریقے سے منائیں گے

یہ بھی پڑھیں  ملک کےمختلف شہروں میں کومبنگ آپریشن‘113افراد گرفتار

What is your opinion on this news?