شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پی سی بی کا ہیڈ کوچ سمیت تمام کوچز اسٹاف کو فارغ کرنے کا اعلان

پی سی بی کا ہیڈ کوچ سمیت تمام کوچز اسٹاف کو فارغ کرنے کا اعلان

لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کمیٹی کی سفارش پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر اورمعاون اسٹاف کے معاہدے کی تجدید نہ کرنے کافیصلہ کیاہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بااختیار کرکٹ کمیٹی کی سفارش پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور ان کے معاون اسٹاف کے معاہدے کی تجدید نہ کرنےکافیصلہ کیاہے۔واضح رہے کہ ایم ڈی وسیم خان کی سربراہی میں کرکٹ کمیٹی کاطویل اجلاس جمعہ ہوا تھا جس کے سامنے مکی آرتھر، کپتان سرفرازاحمد اورچیف سلیکٹرانضمام الحق نے ٹیم کی تین سالہ کارکردگی کا جائزہ پیش کیا۔کمیٹی نے قومی ٹیم کے ورلڈکپ سیمی فائنل میں کوالیفائی نہ کرنے پر کوچز کوفارغ کرنے کی سفارش چیئرمین پی سی بی احسان مانی کوپیش کی تھی ،جس پر بورڈ نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر،بولنگ کوچ اظہرمحمود،بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اورٹرینر گرانٹ لوڈن کوفارغ کرنے کافیصلہ کیاہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے نئے کوچنگ اسٹاف کی تقرری اکتوبرمیں سری لنکاسے ہوم سیریز سے قبل کردی جائےگی

یہ بھی پڑھیں  اک ایان تھی، اک قصہ تھا

What is your opinion on this news?