تازہ ترینعلاقائی

للیانی:منیرنصیروغیرہ نے بس کی چھت پرسوارمخالفین کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا

downloadمصطفی آباد/ للیانی(نامہ نگار)منیر نصیر وغیرہ نے بس کی چھت پر سوار مخالفین کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا۔ 302کے نامزد ملزمان سوا اصل سے بس کی چھت پر سوار ہو کر قصور کی طرف جا رہے تھے کہ وڈانہ سٹاپ پر مخالفین نے حملہ کر دیا۔ 1122ریسکیو30منٹ جبکہ پولیس تھانہ مصطفی آباد ایک گھنٹا بعد وقوع پر پہنچی۔ تفصیلات کے مطابق تقریباِِ ایک ماہ قبل لڑکی اغواء کے تنازع پر بشارت وغیرہ نے منیر کے والد سمیت تین افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ جس کا مقدمہ بشارت سمیت ان کے 7بھائیوں کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ نئی آبادی لھنیکے کے رہائشی منیر کا بھائی جموں فروخت کرکے لاہور سے واپس آ رہا تھا کہ سوا اصل سے بشارت اور لیاقت بھی بس کی چھت پر سوار ہوگئے۔ جنہوں منیر، نصیر اور ان کےء تیسرے بھائی نے وڈانہ سٹاپ پر بس روک کر چھت پر سوار بشارت اور لیاقت پر فائرنگ کر دی۔ جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے جبکہ ایک راہ گیر بھی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہو گیا۔ جب وقوع کی اطلاع ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد کے نمبر پر دی گئی تو ان کا موبائل فون بند تھا ، ریسکیو1122کی گاڑی 30منٹ بعد جبکہ 7کلو میٹر کے فاصلے پر موجود تھانہ مصطفی آباد کی پولیس ایک گھنٹے بعد موقع پر پہنچی۔ پولیس پہنچنے سے قبل ریسکیو1122زخمیوں کو لاہور لیکر جا چکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور: عدلیہ آزادمگرقوم بدستور قیدمیں ہے۔محمدناصراقبال خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker