شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / مکی آرتھر اور گرانٹ فلاور واجبات لے کر گھر چلے گئے

مکی آرتھر اور گرانٹ فلاور واجبات لے کر گھر چلے گئے

لاہور(نمائندہ سپورٹس) سابق پاکستانی ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور واجبات کی ادائیگی کے بعد خاموشی سے بوریا بستر سمیت کر اپنے وطن چلے گئے۔یاد رہے کہ مکی آرتھر کا معاہدہ 15 اگست تک ہے لیکن توسیع نہ ہونے پر انہیں گھر کی راہ لینا پڑی۔ سابق ہیڈ کوچ کو یقین دلایا گیا تھا کہ انہیں مزید ٹیم کیساتھ ذمہ داری نبھانے کا موقع دیا جائیگا لیکن فراغت کا فیصلہ اچانک سنائے جانے پر وہ بورڈ حکام سے ناخوش تھے۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھی وہ زیادہ تر وقت فون پر مصروف رہے، انہوں نے این سی اے سٹاف کیساتھ بات چیت سے بھی گریز کیا اور جاتے ہوئے الوداعی ملاقات اور تصاویر بنوانا بھی گوارا نہیں کیا۔ سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد مزید کام کے خواہشمند تھے اور وہ بھی فارغ کئے جانے پر پی سی بی حکام سے ناراض ہیں

یہ بھی پڑھیں  ورلڈکپ کی تیاریاں: 13 قومی کھلاڑی فائنل، حفیظ اور آصف علی میں ٹائی

What is your opinion on this news?