شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / جمبر: قلعہ والی مسجد سے چھانگامانگا موڑ تک کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی

جمبر: قلعہ والی مسجد سے چھانگامانگا موڑ تک کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی

جمبر(نامہ نگار)جمبر میں قلعہ والی مسجد سے چھانگا مانگا موڑ تک کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔ ریلی نکالنے کے اہتمام نماز جمعہ  کے بعد کیا گیا تھا۔ ریلی میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر کشمیر کی آزادی کے نعرے درج تھے۔ بھارت کے خلاف سخت نعرے بازی کی گٸی۔ریلی کے شرکا سےخطاب میں ایڈووکیٹ حافظ نزیر نےکشمیر میں ہونیوالی ناانصافی کے خلاف آگاہی دی۔

یہ بھی پڑھیں  حجرہ شاہ مقیم:واپڈا ٹیم کا عادی بجلی چورں کے خلاف کریک ڈاؤن

What is your opinion on this news?