شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی پہلی ہوم سیریز اکتوبرمیں سری لنکا سے ہوگی

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی پہلی ہوم سیریز اکتوبرمیں سری لنکا سے ہوگی

لاہور (نمائندہ سپورٹس) آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی پہلی ہوم سیریز اکتوبرمیں سری لنکا سے شیڈول ہے۔گرین شرٹس 2021تک پہلے سائیکل میں چھ ہوم اوراوے سیریزکھیلیں گے۔جن میں سے پانچ دو اورایک تین ٹیسٹ پرمبنی ہے۔آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کاآغاز آسٹریلیاکی روایتی حریف انگلینڈ پرفتح کے ساتھ ہوگیا۔ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اس ماہ سری لنکاہوم سیریز میں نیوزی لینڈ کی میزبانی کررہاہے جبکہ بھارت ویسٹ انڈیز کامہمان ہے۔پاکستان پہلی ہوم سیریز سری لنکاکے خلاف اکتوبرمیں کھیلے گا۔ گرین شرٹس ٹیم 2021تک کےپہلے سائیکل میں سری لنکا،بنگلہ دیش اورجنوبی افریقاسے ہوم جبکہ آسٹریلیا،نیوزی لینڈ اورانگلینڈ سے اوے سیریز کھیلے گا۔پاکستان اورانگلینڈ سیریز تین ٹیسٹ میچز پر مبنی ہے۔دیگرپانچ سیریز میں دو،دو ٹیسٹ کھیلے جائیں گے۔ٹیسٹ چیمپئن شپ رولز کے مطابق ہرسیریز کے میچزکی تعداد سے قطع نظریکساں 120پوائنٹس ہوں گے۔پانچ میچزکی سیریز کی فاتح ٹیم کو24،چارمیچز پر30، تین میچز پر40 پوائنٹس ملیں گے۔دوٹیسٹ کی سیریز کے ہرمیچ کی فتح پرساٹھ پوائنٹس حاصل کیے جاسکتے ہیں۔پاکستان ٹیم چھ سیریز میں مجموعی طور پر13 ٹیسٹ کھیلے گا۔ان میں سے دوٹیسٹ کی سیریز کے دس ٹیسٹ میچزکے ہرٹیسٹ کی جیت پرساٹھ پوائنٹس حاصل کرنے کاموقع موجود ہے۔دس ٹیسٹ میں چھ سو اورانگلینڈ سے تین ٹیسٹ کی سیریزکے ایک سوبیس پوائنٹس سمیت قومی ٹیم کواس سائیکل میں سات سوبیس پوائنٹس دستیاب ہیں

یہ بھی پڑھیں  نماز سائنس کی دنیا میں؟

What is your opinion on this news?