شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں نے تباہی مچادی

ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں نے تباہی مچادی

اسلام آباد(پاک نیوز) ملک کے دیگر حصوں میں ہونے والے بارشوں نے تباہی مچادی ہے،خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں حادثات کے باعث چھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بالائی سندھ میں بھی ہونے والی طوفانی بارش کے باعث حیدرآباد میں نشیبی علاقے زیر آب آچکے ہیں جبکہ کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی ہے۔بارش کے باعث کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہےجبکہ حیسکو کے نواسی فیڈرز ٹرپ ہونے سے شہر کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے، ٹھٹھہ،سجاول، سانگھڑ ،جیکب آباد،عمرکوٹ میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش ٹھٹھہ میں ایک سو بیالیس، بدین میں ترانوے، میر پور خاص اور ٹنڈو جام میں اکیاسی ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئیحالیہ مون سون کی بارشوں کے باعث بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی آچکی ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں حادثات کے باعث چھ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ڈیرہ غازی خان کے علاقے کوہ سلیمان پر وقفے وقفے سے بارشں کا سلسلہ جاری ہے ، برساتی ندی نالوں میں طغیانی آنے سے کوٹ مہوئی میں درجنوں گھر منہدم ہوگئے ہیں

یہ بھی پڑھیں  ورلڈ کپ: بھارت نے افغانستان کو 11 رنز سے شکست دیدی

What is your opinion on this news?