شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / مودی کے گھمنڈسے اکھنڈبھارت کاخواب بکھرگیا :محمدناصراقبال خان

مودی کے گھمنڈسے اکھنڈبھارت کاخواب بکھرگیا :محمدناصراقبال خان

لاہور(پریس ریلیز)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی وصوبائی عہدیداران نے کہا ہے کہ بھارت بربریت کے بل پر جنت نظیرکشمیر کوہڑپ نہیں کرسکتا ۔مودی اوراس کے اتحادی یادرکھیں وہ کشمیرکوزنجیر نہیںپہناسکتے،انتہاپسندمودی کے خاموش حامی غلطی پر ہیں۔آزادی کے متوالے کشمیریوں نے بھارتی غلامی کی بیڑیاں توڑدیں ۔بھارت کے بندوق برداردرندوں کے پہروں کے باوجود کشمیری حق آزادی کیلئے شاہراہوں پر نکل آئے ہیں ۔ مودی بازآجاﺅورنہ تم کشمیر ہتھیاتے ہتھیاتے باقی بھارت بھی گنوابیٹھوگے۔مودی کے گھمنڈ نے اکھنڈبھارت کاخواب چکناچور کردیا ۔بھارت کے اپنے لوگ مودی سرکار کے فسطائی ہتھکنڈوں کیخلاف آوازیں اٹھارہے ہیں۔انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان،صدربرطانیہ اقبال سندھو، سیکرٹری جنرل محمدرضایڈووکیٹ ،چیف آرگنائزراشفاق احمدکھرل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، سینئر نائب صدورتنویرخان، ناصرقریشی،مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ،ندیم اشرف،میاں زاہدلطیف ،میاں محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ ،نائب صدورناصرچوہان ایڈووکیٹ،سلمان پرویز، ممتازاعوان ،محمدشاہدمحمود ، صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی ،صدرنیویارک جمیل گوندل،صدرپنجاب محمدیونس ملک،صدرکراچی یونس میمن ،صدرکوئٹہ کامران بازئی،صدرچنیوٹ راناشہزاد ٹیپو ،صدرٹیکسلا سردار منیراختراورصدرشیخوپورہ عمران حیدر سمیت مختلف مقررین نے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے مزید کہا کہ نریندرمودی نے گجرات میں معصوم مسلمانوں کوزندہ جلادیا تھا لیکن اگراسے اس بربریت کے باوجودیقینی سزاسے نہ بچایاجاتا توآج وہ جموں وکشمیر میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنے کی جسارت نہ کرتا۔ جنوبی ایشیاءمیں پائیدارامن واستحکام کاراستہ جموں وکشمیر سے ہوکرگزرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مقتدرقوتوں کی محض تجارت کیلئے بھارتی بربریت پرخاموشی انسانیت کیلئے زہرقاتل ہے ۔اگرخدانخواستہ دوایٹمی ملکوں میں تصادم ہوگیا توپھر مقتدروقوتوں کیلئے بھارت کی مارکیٹ قصہ پارینہ بن جائے گی ۔عالمی ضمیر کشمیر کی حیثیت کوبھارتی جارحیت سے بچانے کیلئے اپناکرداراداکرے ورنہ جنوبی ایشیاءکے آتش فشاں سے دنیا کاکوئی ملک محفوظ نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کوآزادانہ اورآبرومندانہ ماحول میں اپنے مستقبل کافیصلہ کرنے کاحق دیاجائے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: افسران کی مبینہ کرپشن کی وجہ سے ضلعی پاسپورٹ آفس ٹاؤٹوں کی آماجگاہ میں تبدیل

What is your opinion on this news?