شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / بھارت سے ایک ایک ظلم کا حساب لیں گے، شہباز شریف

بھارت سے ایک ایک ظلم کا حساب لیں گے، شہباز شریف

لاہور(پاک نیوز) پاکستانی عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، گجرات کا قاتل اب مقبوضہ وادی میں ظلم ڈھا رہا ہے، مودی کے ہاتھ توڑ دیں گے، قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کے لیے خون کا نذرانہ پیش کیا گیا، ہزاروں لوگوں نے ملک کیلئے قربانیاں دیں، کشمیر میں دن رات لوگ شہید ہو رہے ہیں، مودی کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے، مودی نے کشمیر پر قبضہ کرنے کا برا خواب دیکھا ہے، آرٹیکل 370 کے خاتمے سے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا، پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، مودی نے ہماری شہ رگ پر ہاتھ ڈالا ہے، بھارت سے ایک ایک ظلم کا حساب لیں گے، کشمیر ایک دن ضرور پاکستان کا حصہ بنے گا، مودی کا ہاتھ شہ رگ سے ہٹانا ہوگا

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : دہشت گردی و فرقہ واریت کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ علماء اکرام و مقررین جامعہ محمدیہ

What is your opinion on this news?