شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے کینیڈا میں بھی احتجاج

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے کینیڈا میں بھی احتجاج

اوٹاوا(ڈیسک نیوز) کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے کینیڈا میں بھی احتجاج کیا گیا، فرینڈز آف کشمیر کمیٹی کے ارکان نے کینیڈا کی وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے سے متعلق بھارتی اقدام سے آگاہ کیا۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کینیڈا میں احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے یوم آزادی کے موقع پر ریلی نکالی اور بھارت کیخلاف نعرے لگائے۔ دوسری جانب فرینڈز آف کشمیر کمیٹی کے ارکان نے کینیڈا کی وزیرخارجہ کرسٹیا فری لینڈ سے بھی ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے سے متعلق بھارتی اقدام سے آگاہ کیا۔فرینڈز آف کشمیر کے ارکان نے زور دیا کہ کینیڈین حکومت مقبوضہ وادی میں جاری سنگین صورتحال پر اپنا موقف واضح کرے اور مسئلہ کشمیر کو حل کرانے میں کردار ادا کرے۔ کینیڈین وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ فرانس میں ہونے والے جی سیون ملکوں کا اجلاس مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے کا بہترین موقع ہوگا جہاں مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے گی

یہ بھی پڑھیں  چین کا میزائل دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ

What is your opinion on this news?