شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات میں یکجہتی کشمیر ریلیوں کا اہتمام

مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات میں یکجہتی کشمیر ریلیوں کا اہتمام

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات میں یکجہتی کشمیر ریلیوں کا اہتمام، میونسپل کمیٹی مصطفی آباد، راجپوت بھٹی اتحاد، دفتوہ،پریس کلب مصطفی آباد کی طرف سے الگ الگ تقریبات کا اہتمام کیا گیا، کشمیر بنے گا پاکستان، پاک فوج قدم بڑھاؤہم تمہارے ساتھ ہیں کے نعرے بلند ہوتے رہے، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گاؤں دفتوہ میں چوہدری یٰسین گل، چوہدری محمد امین ودیگر اہلیان دفتوہ کی طرف سے یکجہتی کشمیر ریلی کا اہتمام کیا گیا، میونسپل کمیٹی مصطفی آباد، پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ)، راجپوت بھٹی اتحاد پاکستان کی طرف سے کیک کاٹنے اور کشمیری عوام سے یکجہتی کے سلسلہ میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پررہنما تحریک انصاف حلقہ پی پی 175مزمل مسعود بھٹی، چوہدری یٰسین گل،چوہدری امین گل، زبیر احمد بھٹی، محمد جمیل انصاری، رانا محمد طارق، محمد عمران سلفی ودیگر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ مقبوضہ کشمیر ایک مقبوضہ علاقہ ہے وہاں جس طرح انڈین آرمی مقبوضہ علاقہ ہونے کے باوجود داخل ہوکر کشمیری عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہی ہے اسی طرح مقبوضہ علاقہ میں پاکستان کو بھی اپنی فوج بھیج کر کشمیریوں کو تحفظ فراہم کرنا چاہئے، اگر عالمی دنیا بھارت کو فوج بھیج کر ظلم و ستم سے روکنے میں ناکام ہے تو ہماری فوج کو امن کیلئے کشمیر جانے سے روکنے کا انہیں کوئی حق نہیں، ہم پاک فوج کے ساتھ رضا کارانہ طور پر کشمیر جانے کیلئے تیار ہے، ہم پاک فوج کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، ریلی میں سول سوسائٹی، صحافیوں،طلباء طالبات اور عوام نے بھرپور شرکت کی۔ یکجہتی کشمیر ریلی کے شرکاء نے کشمیر اور پاکستان کے قومی پرچم، آزادی کشمیر،بھارتی وزیر اعظم مودی کے کشمیر ی عوام پر قابل مذمت مظالم اور پاکستان کی طرف سے کشمیری بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی اور ہر سطح پر انکی بھرپور سپورٹ پر مبنی نعروں پر مشتمل بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔یکجہتی کشمیر ریلی کے شرکاء کی طرف سے ”مودی کتا۔بوہلی کتا“ ”مودی کتا ہائے ہائے“مودی کتا مردہ باد“ ”کشمیریوں کا پاکستان سے رشتہ کیا۔لااِلہ الااللہ“ ”کشمیر بنے گا پاکستان“ ”پاک فوج زندہ باد“کے فلک شگاف نعرے لگائے جاتے رہے،مقررین نے مزید کہا کہ کشمیر کی آزادی کی قیمت ادا کرنے کیلئے کشمیری بھائیوں کیساتھ ساتھ ہم بھی پوری طرح تیار ہیں اور جلد ہی بھارت کے عزائم ضرور خاک میں ملیں گے، وہ دن دور نہیں جب کشمیر میں آزادی کا سورج طلو ع ہوگا اور کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ مودی نے اپنا مکرو اور کالا چہرہ دنیا بھر کو دکھا دیا ہے مگرپاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ اسے حضرت قائد اعظمؒ جیسا عظیم، با اصول اور دلیر رہنما میسر آیا ہے جن کے رہنما اصولوں پر چلتے ہوئے کشمیر آزاد ہو کر رہے گا بلکہ پاکستان کا حصہ بھی بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:نعش کو جلانے والے ملزمان کومنظرعام پرلاکرقانون کے مطابق سزادی جائے،مقتول کزن معظم بٹ

What is your opinion on this news?