شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / شاہد آفریدی آزاد کشمیر کا جھنڈا تھامے کراچی کی سڑکوں پر نکل آئے

شاہد آفریدی آزاد کشمیر کا جھنڈا تھامے کراچی کی سڑکوں پر نکل آئے

کراچی(نمائندہ سپورٹس) یوم آزادی پاکستان منانے کے لیے قومی کرکٹرز بھی میدان میں آگئے، شاہد آفریدی آزاد کشمیر کا جھنڈا تھامے بیٹیوں کے ساتھ کراچی کی سڑکوں پر نکل آئے۔پاکستان کے 73 ویں یوم آزادی پر سپر سٹار کرکٹر بھی پرجوش ہیں، شاہد آفریدی کا بوم بوم انداز کمال تھا۔ آل راؤنڈر اپنی بیٹیوں کے ہمراہ آزاد کمشیر کا جھنڈا لیے کراچی کی سڑکوں پر مداحوں کو گلے ملے، ملی نغمے پر جھومتے نظر آئے۔قومی کرکٹر شعیب ملک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر قومی پرچم لگا کر یوم آزادی منایا۔ عمر اکمل اور وہاب ریاض نے بھی قومی دن کے موقع پر خوشی کا اظہار کیا۔ سابق کپتان راشد لطیف پر بھی یوم آزادی کے رنگ نمایاں، لیجنڈری وقار یونس نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی تصویر اور شعر کے ساتھ یوم آزادی کو منایا۔

یہ بھی پڑھیں  ہاکی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں آسٹریلیا نے ملائیشیا کو ہرادیا

What is your opinion on this news?