پاکستانتازہ ترین

ملک بھر میں بھارتی یوم آزادی آج یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے

لاہور(پاک نیوز) پاکستان میں بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائینگی۔ کشمیر پر قبضے کے حوالے سے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا جائے گا۔ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں مختلف بھارت مخالف ریلیاں نکالی جائینگی۔ جس میں کشمیر پر بھارتی فیصلے کو مسترد کیا جائے گا۔ گھروں میں کالے رنگے کے جھنڈے لہرائے جائینگے۔لاہور میں بھی ریلی نکالی جائے گی، ریلی کی قیادت گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کرینگے، اس ریلی میں یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک بھی شرکت کرینگی۔ ریلی گورنر ہاؤس سے پنجاب اسمبلی تک نکالی جائے گی۔دوسری ریلی تحریک انصاف کے رہنما ممبر پنجاب اسمبلی ملک اسد کھوکھر کی قیادت میں شنگھائی پل سے تین بجے نکالی جائے گی، ریلی شنگھائی پل سے گورنر ہاؤس پہنچ کر اختتام پذیر ہو گی

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker